Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانعارف علوی نے ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی

عارف علوی نے ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی نے ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔ اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ وہ ویڈیو کسی پرانے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کردی ہیں، اپنی اس غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے 14اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا قافلہ قرار دیا تھا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نشاندہی کے بعد عارف علوی نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔