Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، ریسکیو 1122کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں بھی قافلوں کے ساتھ پہنچیں

گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجود ہیں، ممکنہ بند راستے کھولنے کے لیے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر ویکلز بھی طلب کی گئی تھیں ۔شمالی و جنوبی اضلاع سے آنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولیسنز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولیسنز موجود تھیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔