Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما جلسے سے متعلق فیک ویڈیو اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں، عظمی بخاری

پی ٹی آئی رہنما جلسے سے متعلق فیک ویڈیو اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (آئی پی ایس )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ فیک پارٹی، فیک جلسے، فیک ویڈیو اور فیک تصویروں پر جلسے کی مشہوری ہو رہی ہے۔ لاہور سے اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جلسے سے متعلق فیک ویڈیو اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں، لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے، پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کیلئے تیار ہی نہیں۔ اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے۔ عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر بڑھانے کیلئے پرانی ویڈیوز شیئر کرنی پڑ رہی ہیں۔ عظمی بخاری کے مطابق شہباز گل اور اس جماعت کے یوٹیوبر بھی اگست کے مہینے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کر رہے۔عظمی بخاری نے کہا انہیں پروپیگنڈہ کرنے کیلئے فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کیں اور انھیں ڈیلیٹ بھی کر دی ہیں۔ انھوں نے کہا انہیں جلسے کی این او سی دی ہے، بندے لانا ان کا کام ہے۔ عظمی بخاری نے کہا یہ لوگ جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، علی امین نے پچھلی بار 5 ہزار روپے دیئے تھے، اس مرتبہ پتہ نہیں کیا ریٹ رکھا ہے۔

قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک تماشہ ہونے جارہا ہے، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو نئے پاکستان کے نام پر ٹیکہ لگا، آج خیبرپختونخوا کے لوگوں کووہاں سے اٹھا کر یہاں لایا جائے گا، اللہ جانے آج جلسے میں شرکت کرنے کا کیا ریٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے ان کو علی امین گنڈاپور ملے ہیں، اگر یہ تماشے اور ڈرامے کرنے ہیں تو کے پی میں ہی کرلو، تماشہ اسلام آباد میں لگانے کی کیا ضرورت ہے، جلسے میں میوزیکل کنسرٹ ہوگا،اکٹھے ہوں گے اور گھر چلے جائیں گے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں حقیقی آزادی چاہیے،کس سے چاہیے آپ کو حقیقی آزادی؟ امریکا کے آپ پاں پڑرہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے آپ کو بات کرنی ہے، موصوف تاریخ کے انوکھے سیاستدان ہیں، نیب کے نئے قانون سے ریلیف مانگنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پہلی درخواست آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کل ایک اخبار دیکھا،اسرائیلی بھی بانی پی ٹی آئی کی محبت میں مرے چلے جارہے ہیں، کسی کو بھی فتنہ،فساد اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی کے جلاو گھیراو کرنے پر کل بھی اعتراض تھا آج بھی ہے، ان کا اسلام آباد کا جلسہ صرف عمران خان کی رہائی کیلئے ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسے جلسوں سے نہیں عدالتی فیصلوں سے باہر آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سوئی نہیں ہوئی جو بھی جلسہ کرنے آرہے ہیں ان کو قانون کے مطابق آنا ہوگا، حالات خراب کرنے کے علاوہ آپ کو سب کچھ کرنے کی اجازت ہے، آپ کو جو ایس او پیز دیئے گئے ہیں ان کو فالو کرنا ہوگا، ہماری دعا ہے سب خیر خیریت سے واپس جائیں۔عظمی بخاری نے دعوی کیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو سیف ہاس دیئے گئے ہیں ، یہ ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے، 9 مئی میرا یا مسلم لیگ ن کا ذاتی مسئلہ نہیں،ملکی سلامتی کے خلاف بغاوت ہے، 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آتے ہی بلدیاتی اداروں پر شب خون مارا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت میں جلد بلدیاتی انتخابا ت ہوں گے، مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے فلور آف دی ہاس کہا کہ حکومت کو فوری گرانا ٹھیک نہیں۔پنجاب حکومت کے نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کچھ دن قبل ڈی آئی خان سینیوٹریشن اینڈ میل پروگرام کا آغاز کیا، وزیراعلی مریم نواز اس مسئلے پر بہت سنجیدہ تھیں، کچھ لوگوں کو نیوٹریشن اینڈ میل پروگرام پر بھی اعتراض ہورہا ہے، ان کے گند بکھیرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی بیگمات بھی قومی خزانے سے لوٹتی رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے پہلے ایک وسیم اکرم پلس نام کی شخصیت موجود تھی، آج کل وہ مسٹر بین اور چارلی چپلن کی شکل میں نظر آتے ہیں، ڈی جی خان کے لوگوں کو ان سے کوئی سہولت نہیں ملی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔