Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آبادپولیس نے پاکستان تحریک انصاف جلسے کے شرکا کو وارننگ دیدی

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف جلسے کے شرکا کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف جلسے کے شرکا کو وارننگ دیدی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانونا اجازت نہیں ہوگی۔

متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔دوسری جانب اس ضمن میں اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بار بار تاکید کی جارہی ہے۔ جس میں عوام اور جلسے کے شرکا کو خبردار کیا جارہا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے ورنہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، عوام سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔