Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ نے اقتدار میں آنے پر ایلون مسک کی سربراہی میں ایفیشنسی کمیشن بنا نے کا اعلان کردیا

ٹرمپ نے اقتدار میں آنے پر ایلون مسک کی سربراہی میں ایفیشنسی کمیشن بنا نے کا اعلان کردیا

نیویارک(سب نیوز )سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کی صورت میں ارب پتی امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو گورنمنٹ ایفیشنسی کمیشن کا سربراہ لگانے کا اعلان کردیا۔نیویارک اکنامک کلب میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکنامک پلان کو نیشنل اکنامک ریناسنس قرار دیتے ہوئے معاشی خوشحالی کے وعدے بھی کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا ہوا ایفیشنسی کمیشن وفاقی حکومت کا آڈٹ کرنے کے بعد بھاری اصلاحات تجویز کرے گا اور اپنے قیام کے بعد 6 ماہ کے اندر فراڈ اور مالی بے قائدگیوں کو ختم کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا میں پہلے سے ہی ایک غیرجانبدار گورنمنٹ اکانٹبلٹی آفس موجود ہے جو بطور فیڈرل واچ ڈاگ ایجنسی وفاقی سطح پر اخراجات اور کارکردگی پر نظر رکھتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ کمیشن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ وہ کس طرح قائم کیا جائے اور کیسے آپریٹ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔