Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری : ڈاکٹر خالد رفیق ، اظفر منظور فیوریٹ امیدوار

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری : ڈاکٹر خالد رفیق ، اظفر منظور فیوریٹ امیدوار

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری کے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیئے شارٹ لسٹنگ۔وفاقی حکومت گریڈ 22 کی اس آسامی پر سیکرٹری انفا ر میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن ڈویژن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کی خواہاں۔

فہرست میں آزاد کشمیر سے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق بھی مقابلے میں سر فہرست۔15 امیدوار شارٹ لسٹ۔وزیر اعظم پاکستان نے سلیکشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ کی سر بر ا ہی میں پانچ رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا ۔

بورڈ کے دیگر ممبرا ن میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شزہ فاطمہ خواجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا مرا ن علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری انفا ر میشن اینڈ ٹیلی کام کیلئے اہل ا میدواروں سے در خواستیں طلب کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق 15امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں سرونگ افسروں کے علاوہ نجی شعبہ سے آئی ٹی ماہرین نے بھی اپلا ئی کیا ہے شارٹ لسٹ امیدواروں میں سپیشل سیکر ٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن اظفر منظورجو اس وقت گریڈ 21 کے آفیسر ہیں اور آزاد کشمیر سے ڈاکٹر خالد رفیق ڈی جی آئی ٹی گریڈ 20 کے آفیسر مقابلے میں سرپرست ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔