بیجنگ :چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی)کا سربراہی اجلاس منعقد ہونے سے پہلے وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرکینج ٹواڈیرا نے دارالحکومت بنگوئی میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
صدر ٹواڈیرا بیجنگ، اور شنگھائی کا دورہ کر چکے ہیں اور انہوں نے شمالی چین کے ایک پہاڑی گاوں لیانگ جیاحہ کا بھی دورہ کیا تھا جہاں چینی صدر شی جن پھنگ اپنی نو جوانی میں مقامی کسانوں کے ساتھ کئی سال تک کٹھن کام کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے انٹرویو کے دوران چینی طرز کی جدیدیت ، آئندہ ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کے بارے میں رائے اور توقعات کا اظہار کیا اور ایک صدر کی حیثیت سے ملک کے مستقبل کے بارے میں بھی اپنے وژن اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور وسطی افریقی جمہوریہ طویل مدتی دوست شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اور وسطی افریقی جمہوریہ عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تعلیم، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔