کوئٹہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی و دیگر حکام نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، صوبے کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ ،صوبائی کابینہ ،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔