Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزتقریبا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی 97 ارب روپے بینکوں میں رکھ کر بھول گئے

تقریبا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی 97 ارب روپے بینکوں میں رکھ کر بھول گئے

اسلام آباد (سب نیوز )ملک میں ایک طرف لوگ بھوک سے مر رہا ہے تو دوسری طرف ایسے پاکستانی بھی ہیں جو بینک اکانٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے اور یہ رقم ایک کروڑ چالیس لاکھ اکانٹس میں پچھلے دس سال سے پڑی ہوئی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ دس برسوں سے عارضی بند اکانٹس میں ستانوے ارب روپے کی رقم پڑی ہے۔مرکزی بینک حکام نے بتایا کہ مختلف بینکوں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ بنک اکانٹس عارضی بند پڑے ہیں، عارضی بند اکانٹس کی مستقل بندش کیلئے میعاد دس سال سے بڑھا کر پندرہ سال کرنے کی تجویز ہے۔بینکس اکانٹ ہولڈر کو تین نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیتے ہیں جبکہ لاکھوں اکانٹ ہولڈرز دس برسوں بعد بھی عارضی بند اکانٹس کو دوبارہ ایکٹو کرانے آتے ہیں۔ جس پر خزانہ کمیٹی نے عارضی بند اکانٹس کو دوبارہ ایکٹو کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کر لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔