اسلام آباد (سب نیوز )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلیٹ ٹربیونل کے حکم پر بجلی کی قیمتوں کے 20 فیصلوں پر ازسرنو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق جاری کیے گئے 20 فیصلوں پر نئی سماعت کریگا، ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت کیے گئے فیصلوں پر نئی سماعت ہوگی،
پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کرنیکے لیے 3ستمبرکی تاریخ مقررکردی ہے۔نیپرا 2021 ، 2022 اور 2023 کے دوران کیے گئے فیصلوں پر سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ نیپرا15 ماہانہ اور5 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے فیصلوں پرازسرنو سماعت کرے گا۔