Wednesday, January 15, 2025
ہومشوبزایکشن ویڈیو گیم بلیک مِتھ ویوکونگ نے سیلز کا ریکارڈ توڑ دیا

ایکشن ویڈیو گیم بلیک مِتھ ویوکونگ نے سیلز کا ریکارڈ توڑ دیا


بیجنگ:انتہائی مقبول ایکشن ویڈیو گیم بلیک مِتھ ویوکونگ نے سیلز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ریلیز کے بعد صرف تین دن میں اس گیم کی ایک کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔
اتنی شاندار سیل نے اس گیم کو سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی ٹائٹلز کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔ بلیک مِتھ ویوکونگ کو اب ایلڈن رنگ اور سائبر پَنک 2077 کی کیٹیگری میں رکھا جارہا ہے۔
چین کے اسٹویڈ گیم سائنس کے تیار کردہ بلیک مِتھ ویوکونگ کا مرکزی خیال سولھویں صدی کے مقبول ناول ”مغرب کی سمت سفر“ سے لیا گیا ہے۔
اس گیم کی غیر معمولی مقبولیت اس لیے بھی حیران کن ہے کہ ریلیز سے قبل چند گیمنگ آؤٹ لیٹس نے اِس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔
بلیک مِتھ ویوکونگ کی بھرپور کامیابی اس کی مظہر ہے کہ گیمنگ انڈسٹری میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی چیز کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہو تاہم گیمنگ میں غیر معمولی دلچسپی لینے والے ساری تنقید کو بھلاکر اُس گیم کو دل دے بیٹھیں۔
بلیک مِتھ ویوکونگ نے دنیا بھر میں گیمنگ کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی ہے اور پی سی اور کونسولز پر اس گیم سے محظوظ ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔
23 لاکھ افراد اس گیم کو پرسنل کمپیوٹرز پر کھیل رہے ہیں۔ چین میں یہ کھیل انتہائی مقبول ہے۔ سات لاکھ گیمرز مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔