Wednesday, September 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارتی خارجہ پالیسی شدید بحران کا شکار اور الزام بنگلہ دیش پر لگا دیا گیا

بھارتی خارجہ پالیسی شدید بحران کا شکار اور الزام بنگلہ دیش پر لگا دیا گیا

ڈھاکہ(آئی پی ایس )خطے میں بھارت کی بالادستی قائم کرنے کے لئے مودی سرکار ہمسایہ ممالک میں دراندازی کر رہی ہیمودی سرکار اپنے تیسر ے دورِ حکومت میں بھارت کے اصل مسائل کو نظر انداز کر کے اپنے سیاسی مفادات کے حصول میں مصروف ہے بنگلہ دیش میں بھارت کی حامی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیشی طلبہ تحریک کے نمائندگان پر اقلیتیوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام لگایا۔

بھارتی وزیرِخارجہ نے بنگلہ دیشی عبوری حکومت پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندواقلیتیں اس وقت شدید غیر محفوظ ہیںبنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا کہنا ہے کہ”بھارتی وزیرِ خارجہ کے ہندو اقلیتوں سے متعلق تمام الزامات بھارت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں”سربراہ بنگلہ دیشی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت ہندو اقلییتوں کی حفاظت کی آڑ میں بنگلہ دیش میں دخل اندازی کے بہانے تلاش کر رہا ہے،۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بین الاقوامی مبصرین کو اقلییتوں کی حفاظت پہ ٹھوس شواہد فراہم کیے ٹی آر ٹی اور ڈی ڈبلیونے بھارتی الزامات کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ”بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈا کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتیں باالخصوص ہندو غیر محفوظ ہیں حالانکہ حقیقت بلکل اس کے برعکس ہے۔ بھارتی میڈیاکی طرف جاری کردہ تصاویر اور وڈیوز جس میں بنگلہ دیش میں ہندوں کے خلاف مظالم کو دکھایا گیا ہے سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔