Monday, September 16, 2024
ہومشوبزلاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے

لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: سوشل میڈیا اسٹار اور کامیڈین عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں، یومِ آزادی کے موقع پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ’بل بل پاکستان‘ گانا بنانے والے معروف یوٹیوبر کو کچھ روز قبل مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا اور 2 روز قبل یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ ان کے یوٹیوب چینل سے مذکورہ گانا بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے 15اگست کو عون کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے بھائی عون کھوسہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم، آج انہوں نے اور ان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ عون علی گھر واپس آچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔