Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانپاکستان77سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی ترجیحات ہیں،وزیراعظم

پاکستان77سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی ترجیحات ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے طلائی تمغہ جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا، جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کردیں، یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منائیں گے، ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے، مل کر کام کریں گے تو ضرور مشکلات سے باہر نکلیں گے،ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، پاور سیکٹر نے گزشتہ کئی ماہ سے محنت کی ہے، وزیر توانائی اور متعلقہ حکام نے بہت محنت کی،بجلی کی قیمت کا بہت بڑا رول ہے ،ہمیں وہ ادا کرنا ہے، ایف بی آر ہمارا اہم ہدف ہے، ہمیں ماضی کی 76سال کی بیماری سے جان چھڑانی چاہیے، پیداواری لاگت کم کیے بغیر ترقی دیوانے کا خواب ہے، انڈسٹری، زراعت، تجارت کی بحالی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی لاناہوگی، پیداواری لاگت کم کرنے میں بجلی کی قیمت کا بہت بڑا کردار ہے، دیگر ممالک کی پیداواری کی لاگت کے برابرلائے بغیر مقابلہ ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی، پاکستان کو محنت، ایثار اور قربانی سیعظیم بنائیں گے، اس عزم کی تجدید کریں گے کہ خدمت میں کسر اٹھانہ رکھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے ماضی قریب میں بھی مقابلوں میں حصہ لیا، اللہ نے محنت اور ریاضت کی وجہ سے ارشد ندیم کو یہ مقام عطاکیا۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے دن رات محنت کی، ارشد ندیم کے کوچ نے بھی بہت محنت کی، کابینہ کی اس میٹنگ میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر پاکستان کو ارشد ندیم کو میڈل کیلئے خط ارسال کردیا تھا، آج دعوت دی ہے کہ ارشد ندیم وزیراعظم ہاوس تشریف لائیں، قومی ہیروز کی عزت کرنا پوری قوم کا فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ پوری قوم کیلئے یکجہتی کا ہے، پاور سیکٹر نے گزشتہ کئی ماہ سے محنت کی ہے، وزیر توانائی اور متعلقہ حکام نے بہت محنت کی،بجلی کی قیمت کا بہت بڑا رول ہے ،ہمیں وہ ادا کرنا ہے، ایف بی آر ہمارا اہم ہدف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری پاور سیکٹر اورایف بی آر ان دو ایریاز میں بہت ترجیحات ہیں، اللہ چاہے گا تو ہم ان دو سیکٹرز میں کامیاب ہوں گے، گزشتہ 6ماہ میں گورننس کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کی کوشش کی ہے، پاور سیکٹر میں کئی مہینوں سے محنت کی، ایف بی آر کیلئے ہم نے کنسلسٹنٹ بلائے ہیں، وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، وقت کا بھرپور استعمال کریں تب اللہ کامیابی سے ہمکنار کرائے گا، ہمیں ماضی کی 77 سال کی بیماری سے جان چھڑانی چاہیے۔شہبازشریف نے کہا کہ درست فیصلوں سے قوم میں امید پیدا ہوگی، ایف بی آر میں گریڈ 22کے افسران کو تبدیل کیا گیا، اللہ جانتا ہیمیں ایک آدھ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا، میں چار راتیں خود بیٹھا، انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا، الحمدللہ! وہ اسٹے آرڈر خارج ہوگیا، توجہ نہ دی جاتی تو وہ افسران دوسری پوسٹوں پر آجاتے، کوئی شخص عقلِ قل نہیں ہوتا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کریز سے باہر نکل کر چھکا ماریں گے تو کپتان کے ساتھ آپ کو کریڈٹ ملے گا، مل کر کام کریں گے تو ضرور مشکلات سے باہر نکلیں گے، مستحکم پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔آخر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں شہدا کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی اور کہا کہ ہم سب کا عزم ہے کہ عزم استحکام کیلئے ہماری ہر چیز قربان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔