Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ، شہری وی پی این استعمال کرنے پر مجبور

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ، شہری وی پی این استعمال کرنے پر مجبور

اسلام آباد: پاکستان میں سوشل میڈیا اور آن لائن کمیونیکیشن سروسز میں خلل،

ملک بھر میں واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام سمیت متعدد سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

زرائع کے مطابق واٹس ایپ کا آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی اپ لوڈنگ اور ڈاون لوڈنگ میں غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے

شہری غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے،

صارفین کا کہنا ہے کہ متاثرہ سروسز وی پی این کے ذریعے کام کررہی ہیں،

راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، بہاولپور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت متعدد شہروں میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

صارفین کو موبائل ڈیٹا پر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے اور موبائل و انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے۔

واٹس ایپ سروسز گزشتہ 24 گھنٹے سے شدید متاثر ہوگئیں

وائس میں 49 فیصد، میسجز میں 32 فیصد جبکہ سرور سے متعلق 19 فیصد صارفین کی شکایات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔