Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومکامرساقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، صدر ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے مطالبہ

اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، صدر ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اقلیتوں کو قومی دن پر بیان میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور تمام حقوق حاصل ہیں،

پاکستان کی اقلیتی برادی نے ملک کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دی ہیں،

سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں، اور سب کے حقوق برابر ہیں،

آزادی سے لے کر آج تک پاکستانی اقلیتوں نے ملک کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے،

دفاع وطن ہو یا تعلیم اور صحت ،ہمارے غیر مسلم بھائی تمام شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،

پاکستان کا تصور حقیقی معنوں میں غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کے بغیر نامکمل ہے،

ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے انکے ساتھ کھڑی ہے،

قومی دن پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔