Thursday, March 13, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کے بنائے گئے سالانہ بجٹ کو بڑا جھٹکا ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی دو سال کی چھٹی پر چلے گئے ، تفصیلات سب نیوز پر

چیئرمین سی ڈی اے کے بنائے گئے سالانہ بجٹ کو بڑا جھٹکا ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی دو سال کی چھٹی پر چلے گئے ، تفصیلات سب نیوز پر


اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) چیئرمین سی ڈی اے نے آکشن کے بغیر بڑا سالانہ بجٹ بنانے کا دعوہ کیا تھا جس میں مختلف ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سالانہ ریونیو کی یقین دہانی کروائی گئی تھی جس کے بعد چئیرمین سی ڈی اے نے کسی قسم کی آکشن کو ترک کردیا تھا تاہم سی ڈی اے کے بجٹ میں بڑا انتظام کرنیوالے ایڈمنسٹریٹر رانا وقاص دو سال کی چھٹی پر چلے گئے ہیں ،، رانا وقاص دوسال کی پاکستان سے باہر چھٹی پر گئے ہیں ،، بجٹ بنانے والے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو ڈائریکٹر حافظ وقاص نے بھی بجٹ میں بڑا ریونیو دیا تھا اور تاریخی ریونیو دینے والے آفیسر حافظ وقاص بھی سی ڈی اے سے این ایچ اے جا چکے ،، ان دو آفیسران کے سی ڈی اے سے جانے کے بعد سالانہ بجٹ کا ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔