Saturday, April 19, 2025
ہوماسلام آبادگرمی کی شدت کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع

گرمی کی شدت کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع کردی۔

وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے اور 5 اگست کو کھلیں گے۔وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔