Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارت کا خطے میں جنگی جنون، نئے بجٹ میں بڑا حصہ فوج کے لیے مختص

بھارت کا خطے میں جنگی جنون، نئے بجٹ میں بڑا حصہ فوج کے لیے مختص

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں پہلا بجٹ مالیاتی سال 2025-2024 کے لیے منگل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے دفاعی بجٹ کو گزشتہ سال کے پانچ لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ 21 ہزار 940 لاکھ کروڑ مقرر کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ دفاعی بجٹ مکمل بجٹ کا 12.9 فی صد ہے۔ دوسری جانب نئے بھارتی بجٹ کے مطابق 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔