Sunday, September 8, 2024
ہومدلچسپبولیویامیں دنیا کی خطرناک ترین سڑک جس پر سفر کرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں

بولیویامیں دنیا کی خطرناک ترین سڑک جس پر سفر کرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں

بولیویا(سب نیوز )کوئی بھی شاہراہ خراب موسم یا لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیمگر دنیا کی کونسی سڑک کو سب سے خطرناک قرار دیا جاتا ہے؟اس سڑک پر سفر کرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں اور اسے موت کی شاہراہ بھی کہا جاتا ہے۔جی ہاں واقعی جنوبی امریکی ملک بولیویا کی ایک سڑک کو دنیا کی خطرناک ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے۔

بولیویا کے ایک پہاڑی سلسلے میں بنی اس تنگ سڑک کو دنیا کی خطرناک ترین شاہراہ قرار دیا جاتا ہے جو کبھی اس ملک کے دارالحکومت تک پہنچنے کا مرکزی راستہ بھی تھی۔اس کا اصل نام تو نارتھ یونگس ہے مگر اسے ڈیتھ روڈ کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔دنیا کی خطرناک ترین سڑک جس پر سفر کرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں

Andean City سے وادی یونگس تک جانے والی یہ سڑک 64 کلومیٹر طویل ہے جس میں 3500 میٹر کی ایک خطرناک ڈھلان بھی ہے۔بیشتر مقامات پر اس سڑک کی چوڑائی محض 3 میٹر ہے جبکہ جگہ جگہ خطرناک موڑ اور اوپر سے آتی چھوٹی چھوٹی آبشاریں اس سڑک کو زیادہ جان لیوا بناتی ہیں۔یہاں حفاظتی رکاوٹیں بہت کم مقامات پر ہیں، البتہ جگہ جگہ یادگاری کتبے ضرور موجود ہیں جو بتاتے ہیں کہ کون کون یہاں سے گزرتے ہوئے زندگی ہار بیٹھا۔

اب دارالحکومت جانے کے لیے ایک نئی سڑک تو بن گئی ہے مگر اب بھی متعدد افراد نارتھ یونگس کا رخ کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک مقبول ماونٹین بائیک مقام بھی ہے۔اس سڑک کو 20 ویں صدی میں پیراگوئے کے جنگی قیدیوں نے تعمیر کیا تھا اور 1990 کی دہائی میں وہاں اتنے افراد حادثات میں ہلاک ہوئے کہ انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک نے اسے دنیا کی خطرناک ترین سڑک قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔