Friday, June 27, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی کاروائی، چیئر مین آفس کی کینٹین سیل

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی کاروائی، چیئر مین آفس کی کینٹین سیل

اسلام آباد (سب نیوز )چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر چیئر مین سی ڈی اے آفس کی کینٹین سیل کر دی گئی ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز سی ڈی ای/ایم سی آئی کا معائنہ رپورٹ اور لیبارٹری سے پانی ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر سی ڈی اے انتظامیہ کا فوری اایکشن لیا گیا،سینئر سیپشل مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد اصف نے پولیس اور شعبہ ایڈمن افسران کی موجودگی میں کینٹین سیل کردی۔افسران و ملازمین نے ایکشن لینے پرخوشی کا اظہار کردیا۔ چیئر مین سی ڈی اے نے جدید سہولتوں سے آراستہ اوربہترین کھانوں کی فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے کی نئی کینٹین قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔