اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پشاور موڑ پرقائم اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی، اتوار بازار میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی
اسلام آباد کےسیکٹر ایچ نائن میں سستے بازار میں آگ لگ گئی،آگ نے 300 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق سستے بازارمیں لگی آگ شدت اختیار کرگئی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تین سو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈکی 9 گاڑیاں ،60 فائر فائٹرز آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں۔
فائیر برگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جار ی ہیں۔ بتدائی طور پر تین فائئر برگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچی ہیں۔
راولپنڈی کے فائرفائٹرز بھی طلب کر لئے گئے،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لنڈا سیکشن میں لگی۔
اسلام آباد؛ سیکٹر ایچ نائن میں سستے بازارمیں آگ لگ گئی،300 دکانیں لپیٹ میں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔