Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لیے پیغام بھیجنے کے ساتھ ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عمر ایوب، گوہر علی، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں عمرایوب کا بطورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی جبکہ پارلیمانی پارٹی کے شرکاء نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ کو مسترد کردیا۔
عمرایوب نے پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عمرایوب نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا۔
پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لیے پیغام بھیجنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عمران خان سے عمرایوب کو بطورسیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔
اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے آپسی اختلافات ختم کرنے پرزور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔