Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل

اسلام آباد (سب نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل کردیا ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں پراسیکیوٹر اور عدالتی معاون مقرر کریں گے ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے مقف اختیار کیا کہ اگر ہمیں پتا چلے کسی نے جج سے ملنیکی کوشش کی تو تفتیش کے لیے تیار ہیں۔

اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت ہدایت جاری کرے گی آئی ایس آئی اور آئی بی سے متعلق وزیراعظم ذمہ داری اٹھائیں ۔اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو براہ راست وزیراعظم سے پوچھیں گے ، وزیراعظم کو ذمہ داری لینا ہوگی، آئی بی اور آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئی جی پنجاب کوہدایت کی جائے گی کہ آئندہ راستے بند کرنے پر جج سیمشاورت کے بعد قدم اٹھایا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔