Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزعید قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت تیز،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عید قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت تیز،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور(سب نیوز )عید قرباں میں ایک روز باقی رہ گیا اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت تیز ہوگئی۔عید قریب آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رخ کر لیا ہے، مویشی منڈیوں میں غضب کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، کسی کو من پسند جانور مل گیا تو کسی کی تلاش جاری ہے۔

مہنگائی کے سبب منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے، منڈی میں کہیں تو بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو کہیں کچھ بیوپاری اب بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔

اجتماعی قربانی کرنے والے افراد اور اداروں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے جو اس کی روشنی میں ہی جانوروں کی خریداری کریں گے۔ دوسری جانب قربانی نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔