Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، شدید مذمت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر

بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، شدید مذمت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(سب نیوز )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔