اسلام آباد (سب نیوز )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دیے گئے۔نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔اے ایس آئی رینک کے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تمام تھانہ جات کے علاقوں میں تعینات کئے گئے۔ان نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کے ساتھ نوجوان اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر میں جرائم کی بیخ کنی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔