Sunday, September 8, 2024
ہومبلوچستاناپوزیشن اتحاد کا آج جلسے کا اعلان، پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اپوزیشن اتحاد کا آج جلسے کا اعلان، پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پشین (سب نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے آج جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ انتظامیہ نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس سے جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پشین میں انتظامیہ کی جانب سے نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک کا نام “تحریک تحفظ آئین “ رکھا تھا جب کہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آج کے جلسے کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔