Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانبلوچستان کابینہ کی تشکیل مزید تاخیر کا شکارہو گئی ، صوبائی کابینہ کی حلف برداری اب عید کے بعد ہوگی

بلوچستان کابینہ کی تشکیل مزید تاخیر کا شکارہو گئی ، صوبائی کابینہ کی حلف برداری اب عید کے بعد ہوگی

کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان کابینہ کی تشکیل مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں میں تاحال کابینہ کی تشکیل پر اتفاق نہ ہوسکا

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔