اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے لئے پارلیمنٹ ہاوس میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔
سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ہدایات کے مطابق بنائی گئی کمیٹی نے نئے منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور معاونت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا عملہ نئے منتخب سینیٹرز کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
خصوصی ڈیسک شام 5بجے تک کام کرتا رہے گا تاکہ نومنتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے، سیکرٹری سینیٹ نے اس سلسلے میں تمام نو منتخب سینیٹرز کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔