Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزججز خط معاملہ: پنجاب بار کونسل نے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کردی

ججز خط معاملہ: پنجاب بار کونسل نے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کردی

لاہور(سب نیوز )پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کر دی۔پنجاب بار کونسل نے جسٹس تصدق جیلانی کی بطور سربراہ نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا۔بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس تصدق دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے کریں گے۔ پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ تصدق جیلانی کی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔