اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔
صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔