Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لیے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردیے۔18فروری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ۔

البتہ نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 جہاں سے امین علی گنڈاپور کامیاب ہوئے ان کا نام نہیں تھا۔تاہم کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کا پی کے 113 اور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ این اے 27 خیبر، این اے 28 پشاور، این اے 38 کرک، این اے 40 شمالی وزیرستان اور این اے 43 ٹانک کا اعلامیہ بھی جاری نہ ہوسکا تھا ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔