Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمی کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 26 جنوری تک 13.26 ارب ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 5.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.21 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.49 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.04 ارب ڈالر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔