Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینسانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونیکی وجہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔خدیجہ شاہ کو 6روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم پولیس نے ان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاس لاہور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔