اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنانے کا اعلان کر دیا۔
نگراں وفاقی وزیر پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواستگزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔