Wednesday, April 16, 2025
ہومبریکنگ نیوزشہید میجر محمد اکرم کا آج 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

شہید میجر محمد اکرم کا آج 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

راولپنڈی(سب نیوز)1971 کی پاک بھارت جنگ کے شہید میجر محمد اکرم کا 52 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم کو افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ میجر محمد اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں دشمن کے حملوں کوپسپا کیا، میجر محمداکرم شہیدکی شاندار مزاحمت نے بھارتی فوج کو قبضہ نہیں کرنے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔