Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانسندھ ہائیکورٹ بار الیکشن، ریحان عزیز ملک صدر، سرفراز علی جنرل سیکرٹری منتخب

سندھ ہائیکورٹ بار الیکشن، ریحان عزیز ملک صدر، سرفراز علی جنرل سیکرٹری منتخب

کراچی(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا، ریحان عزیز ملک صدر جبکہ بیرسٹر سرفراز علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
جاری کئے گئے نتائج کے مطابق زبیرابڑو نائب صدر، اصغر پٹھان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، خازن کی نشست پر حاکم شیر اور خواتین کیلئے مخصوص ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر گلناز کوثر کامیاب قرار پائیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر انتہائی گہما گہمی دیکھنے میں آئی، وکلا کی بڑی تعداد نے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔