Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزپرویز الٰہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پرویز الٰہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پرویز الہٰی نے جسمانی ریمانڈ دینے والے سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں عامر سعید کی وساطت سے اپیل دائر کردی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس سے ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا، سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا۔
صدر پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ جسمانی ریمانڈ بنیادی حقوق کے منافی ہے، جسمانی ریمانڈ سے جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے، سپریم کورٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔