Sunday, September 8, 2024
ہومکھیلجنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گزشتہ روز آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا،سنسنی خیر مقابلے کے بعد آسڑیلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔
جنوبی افریقہ ٹیم کے بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔