اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کے پلاٹوں کی باضابطگیوں کی چھان بین کےلئے دوبارہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،پلاٹوں کی الائٹمنٹ 9اگست کو قرعہ اندازی کے ذریعے کی گئی تھی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انوائرمنٹ )رانا طاہر حسن کی سربراہی تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ دیگر ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی سیل محمد توقیر نواز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ بحالی چودھری نذیر احمد شامل ہیں ۔کمیٹی 30روز کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو بھیجے گی ، تمام متعلقہ شعبوں کو کمیٹی کے ساتھ تعاون کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
