یمن کے حوثی باغیوں نے یمنی سمندری حدود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مارگرایا، امریکا کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بین الاقوام میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ائیر ڈیفنس نے یمن کی سمندری حدود میں اسرائیل کی مدد کے لیے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ امریکا کی اس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی، حوثی حکام نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ امریکی ڈرون طیارہ یمن کی فضائی حدود میں جاسوسی سرگرمیوں کی غرض سے داخل ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو یمن کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے حملے کے ذمہ داروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی قیمت تقریبا 16ملین ڈالر ہے اور یہ امریکا کے بہترین ڈرون طیاروں شمار کیا جاتا ہے جو مسلسل 27گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتا ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا کا سب سے اعلیٰ جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔