Monday, June 9, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

کولکتہ (سب نیوز)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برا بر کر دیا۔
ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔
ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بنائے،جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔