اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کی شدید مذمت ۔
راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اسرائیلی سفاکیت اور جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسرائیل طاقت کے نشے میں غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہا ہے، لاکھوں فلسطینی شہری بالخصوص معصوم بچے، خواتین اور بزرگ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں، عالمی طاقتوں کو اسرائیل کے پاگل پن اور جنگی جنون کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہونگے، ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انکی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔