Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئیں، افغان مہاجرین کی اپنے سفیر سے گفتگو

ہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئیں، افغان مہاجرین کی اپنے سفیر سے گفتگو

پشاور:پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین نے اپنے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئی ہیں لیکن اب بھی پارکنگ کے مسائل ہیں۔ پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب کی قیادت میں وفد نے افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔

افغان سفارتخانے کے مطابق سردار احمد شکیب نے طورخم کے دورے پر افغان حکام کے علاوہ مہاجرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ افغان مہاجرین نے پاکستان میں تعنات سفیر سے کہا کہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے انخلا کے لیے کچھ سہولیات موجود تھیں لیکن اب بھی پارکنگ میں بہت سے مسائل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔