لاہور(سب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی،تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات میں سینیر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔
غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔