Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزامریکی شہر لیوسٹن میں ایک شخص کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 60 زخمی

امریکی شہر لیوسٹن میں ایک شخص کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 60 زخمی


نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ریاست مین کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریاست مین میں فائرنگ کے واقعات تین مختلف مقامات پر ہوئے، حملہ آور نے ریسٹورنٹ، لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا، ملزم کی شناخت رابرٹ کے نام سے ہوئی جسے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔