کراچی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1970 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے گھٹ کر 208450روپے کا ہوگیا اور دس گرام سونے کی قیمت 643روپے گھٹ کر 178712روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔