Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزعام انتخابات: سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

عام انتخابات: سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد (سب نیوز) 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔