Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاری پکڑ لی

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد (سب نیوز) عوام پر نیا بم گرانے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا کو دے دی گئی۔

نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔